[Urdu Book] Sharh Usool-uth-Thalatha – Ibn Baaz

0.00

شرح اصولِ ثلاثہ

فضیلۃ الشیخ عبدالعزیز بن عبداللہ بن باز رحمہ اللہ  المتوفی سن 1420ھ

(سابق مفتئ اعظم، سعودی عرب)

ترجمہ: طارق بن علی بروہی

مصدر: شرح الأصول الثلاثة

پیشکش: توحیدِ خالص ڈاٹ کام

Out of stock

Categories: , , Tags: ,

Description

Explanation of Thalatha-tul-Usool – Shaykh Abdul Azeez bin Abdullaah bin Baaz

بسم اللہ الرحمن الرحیم

شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ بن باز رحمہ اللہ فرماتے ہیں :

یہ عقیدے کے موضوع پر بہت اہم رسالہ ہے جسے شیخ ابو عبداللہ امام محمد بن عبدالوہاب بن سلیمان بن علی التمیمی  الحنبلی رحمہ اللہ نے تالیف فرمایا، جو کہ مشہور امام گزرے ہیں جنہوں نے بارہویں صدی کے نصف ثانی میں مٹی ہوئی اسلامی تعلیمات کی تجدید فرمائی، اللہ تعالی آپ پر رحم فرمائے اور جنت میں بہترین ٹھکانہ نصیب فرمائے۔

آپ رحمہ اللہ طلبہ اور عوام کو ان اصولوں کی تلقین فرمایا کرتے تھے کہ وہ اسے پڑھیں اور یاد کریں، تاکہ یہ ان کے دلوں میں جڑ پکڑ جائيں، اور اس لیے بھی کہ یہ عقائد سے متعلق قواعد کی حیثیت رکھتے ہیں۔

آپ کی وفات سن 1206ھ میں ہوئی اور پیدائش سن 1115ھ  میں ہوئی۔ آپ نے 91 برس کی عمر پائی۔ اور آپ کی ساری عمر خیر وبھلائی ، دعوت الی اللہ ، تعلیم ورہنمائی اور اذیتوں پر صبر سے بھری ہوئی تھی۔

اللہ تعالی نے ان کے ذریعے جزیرۂ عرب میں لوگوں اور علاقوں کو شرک سے بچایا۔ بعدازیں آپ کی دعوت جزیرۂ عرب سے باہر نکل کر شام، مصر، عراق اور ہندوستان وغیرہ تک پھیل گئی، ان طلبہ کے ذریعے جنہوں نے آپ سے علم حاصل کیا اور ان ممالک او رشہروں میں منتقل ہوگئے،اوران  مکاتیب وکتب کے ذریعے جو آپ ” نے اور  آپ کے متبعین  وانصار وآپ کے دعوت الی اللہ میں پیروکار داعیان نے لکھے۔

Additional information

Weight 220 g

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “[Urdu Book] Sharh Usool-uth-Thalatha – Ibn Baaz”