[Urdu Book] Sharh Usool-us-Sunnah – Shaykh Rabee

220.00

The explanation of foundations of Sunnah of Imaam Ahmed bin Hanbal by Shaykh Rabee bin Hadee Al-Madkhalee

شرح اصول السںۃ امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ

شیخ ربیع بن ہادی المدخلی حفظہ اللہ

(سابق صدر شعبۂ سنت، مدینہ یونیورسٹی)

ترجمہ: طارق علی بروہی

مصدر: شرح أصول السنة

Out of stock

Categories: , , Tags: , , ,

Description

شرح أصول السنة امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ – شیخ ربیع بن ہادی المدخلی
⁠⁠شیخ ربیع المدخلی حفظہ اللہ فرماتےہیں:
بلاشبہ وہ اسلامی عقیدہ جسے لے کر تمام رسالتیں آئیں اس کی اسلام میں بڑی عظیم منزلت ہے، کیوں کہ یہ ہی اسلام کی اصل وبنیاد ہے ، اور یہی وہ کسوٹی ومعیار ہے جو صحیح دین اور فاسد دین کے درمیان فرق کرتا ہے۔
اسی وجہ سے علماء اسلام (علماء اہل السنۃ والجماعۃ ) نے اس کا خاص اہتمام فرمایاہے کہ وہ اس عقیدے کو بیان کرتے ہیں، اس کی شرح ووضاحت کرتے ہیں، اس کی جانب دعوت دیتے ہیں، اس کا دفاع کرتے ہیں اور اسی سلسلے میں تالیفات بھی لکھتے ہیں ۔ اور عقیدے کے باب میں چھوٹی بڑی ہر قسم کی کتابیں اور تالیفات لکھی گئی ہیں اور ان ہی مؤلفات میں سے ’’السنۃ‘‘کے نام سے جو کتابیں ہوتی ہیں وہ بھی سرفہرست ہیں۔
کیوں کہ یہ جلیل القدر علماء جانتے تھے کہ عقیدے کی کیا قدر ومنزلت اور شان ہے، اور یہ کہ اس میں سے کسی چیز میں ، یااصول میں سے کسی اصل میں جو گمراہ ومنحرف ہوتو وہ کفر سے لے کر بدعات وگمراہی تک کے بہت بڑے خطرے میں ہے۔
طلاب العلم پر واجب ہے کہ وہ اس عقیدے کے پڑھنے کا اہتمام کریں ،اور ان اصول کا جن پر یہ عقیدہ قائم ہے ۔
اور جو مختصر رسائل عقیدے کے بیان میں لکھے گئے ہیں ان ہی میں سے یہ امام اہل السنۃ والجماعۃ احمد بن حنبل رحمہ اللہ کی کتاب ’’اصول السنۃ‘ہے۔ اس کتاب کی اہمیت کا اندازہ اس سے لگائيں کہ خود امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
’’ان لازمی سنتوں (عقائد) میں سے جن میں سے کسی ایک خصلت کو بھی کوئی اس طور پر ترک کرے کہ نہ تو اسے قبول کرےاور نہ ہی اس پر ایمان رکھے تو وہ ان (اہل سنت والجماعت) میں سے نہیں‘‘۔
اس کے بعد آپ عقیدۂ اہل سنت والجماعت ذکر کرتے ہيں کہ اس کے مطابق اعتقاد نہ رکھنے والا اہل سنت والجماعت میں سے نہيں ہوسکتا اگرچہ وہ اس کا دعویٰ ہی کرتا رہے۔

 

Note: The price printed on the book is not correct. It was a mistake from the publisher.

Additional information

Weight 210 g

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “[Urdu Book] Sharh Usool-us-Sunnah – Shaykh Rabee”