[Urdu Book] Manhaj-ul-Anbiyah – Shaykh Rabee

0.00

Methodology of the prophets in calling to Allah: That is the way of wisdom and intelligence – Shaykh Rabee bin Hadee Al-Madkhalee

دعوت الی اللہ میں انبیاء کرام علیہم الصلاۃ والسلام کا منہج اپنانا ہی عقل وحکمت کا تقاضہ ہے

فضیلۃ الشیخ ربیع بن ہادی المدخلی حفظہ اللہ

(سابق صدر شعبۂ سنت، مدینہ یونیورسٹی)

مقدمہ: فضیلۃ الشیخ صالح بن فوزان الفوزان حفظہ اللہ

ترجمہ، ترتیب، تبویب وفوائد: طارق علی بروہی

مصدر: کتاب منھج الأنبیاء فی الدعوۃ الی اللہ فیہ الحکمۃ والعقل۔

پیشکش: توحیدِ خالص ڈاٹ کام

Out of stock

Description

بسم اللہ الرحمن الرحیم

اسلام اللہ تعالی کا نازل کردہ وہ دین حق ہے جو مکمل ضابطۂ حیات ہے۔ جس نے انسانیت کی بھلائی کا کوئی بھی گوشہ بغیررہنمائی کے نہيں چھوڑا ہے۔ جس میں ایمانیات، عقائد، عبادات کے ساتھ ساتھ معاملات، سیاسیات ومعاشیات وغیرہ سب کو ایک نہایت ہی اعلیٰ ترتیب کے ساتھ مربوط رکھا ہے۔ اور ہر شعبے کو اس کا لائق مقام عطاء فرمایا ہے۔ جیسا کہ مسلم امہ میں کچھ عرصے سے ایک اسلامی بیداری کی لہر دوڑی ہے جو پستی کے بعد عروج  کی طرف سفر کے لیے ایک نئی امید دیتی ہے اور خوش آئند بات ہے، لیکن افسوس کے بعض لوگ جب دین کی طرف راغب ہوتے ہيں تو انہيں ایسی شخصیات، مفکرین و جماعتوں کا سامنا ہوتا ہے جو اسلام کی خودساختہ تشریحات وفلسفوں پر لوگوں کو ڈال کر ان کے دینی جذبات کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہيں اور دنیا وآخرت برباد کرنے کا سبب بنتے ہيں۔ فی زمانہ دین کے نام پر جو دہشتگردی کی لہر ہر سو پھیل رہی ہے اس میں اس قسم کے عناصر کا بڑا ہاتھ کارفرماہے۔

یہ کتاب ایک عظیم کتاب ہے اور اس لائق ہے کہ اسے باقاعدہ دعوت دین کے سلسلے میں ایک بنیادی نصاب کی حیثیت حاصل ہو۔ جس میں انبیاء ورسل o کی دعوت اور موجودہ منحرف شخصیات و جماعتوں کی دعوت میں فرق کو کتاب و سنت اور انبیاء و سلف کی سیرت سے بالکل نمایاں کردیا گیا ہے۔

Additional information

Weight 320 g

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “[Urdu Book] Manhaj-ul-Anbiyah – Shaykh Rabee”